the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
برطانیہ،25جون(ایجنسی) برطانیہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح ملک کے شمالی شہر نیو کیسل میں ایک گاڑی "ویسٹ گیٹ اسپورٹس" سینٹر کی فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ مذکورہ اسپورٹس سینٹر میں سیکڑوں افراد عید الفطر منانے میں مصروف تھے اور زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی صبح 9:14 کے



قریب پیش آیا جب ایک گاڑی ویسٹ گیٹ اسپورٹس سینٹر کے باہر پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور ابھی ہم یہ نہیں سمجھتے کہ یہ کوئی دہشت گردی کی کارروائی ہے۔


برطانیہ میں سوشل میڈیا کے بعض حلقوں نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں واقعے کے بعد عید منانے والوں پر خود دہشت کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ویسٹ گیٹ سینٹر میں عید الفطر کی نماز کے ختم ہو جانے کے بعد مذکورہ گاڑی نے مرکز کے باہر ایک کونے میں کھڑے لوگوں کے گروپ کو روند ڈالا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.